حیدرآباد۔یکم دسمبر(اعتماد نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ناگا لینڈ کا
دورہ کرتے ہوئے ناگا لینڈ کے ہورن بل تہوار میں شرکت کی۔ اس موقع پر وہ
ناگا لینڈ کے روایتی لباس میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ
پچھلے دس سالوں میں
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ناگا لینڈ کا دورہ نہیں کیا جب کہ وہ وقتا
فوقتا اس علاقہ کی ترقی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ
مشرقی ہند کی ریاستیں قدرتی وسائل کے مراکز ہیں۔